ڈی سی کالونی کے ورکروں کا تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج

 ڈی سی کالونی کے ورکروں کا تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج

مظاہرین نے روڈ بلاک کر دی ، انتظامیہ اور ورکروں کی اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے ورکروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،فنانس سیکرٹری کے گھر کے باہر شور شرابا،فنانس سیکرٹری اورصدر کے خلاف نعرے بازی ، انتظامیہ اور ورکروں نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ کینٹ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دے دیں ۔ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ میں ورکروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی کالونی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے فنانس سیکرٹری کے گھر کی طرف چلے گئے فنانس سیکرٹری محمد فاروق شیرا کے مطابق اسکی فیملی گھر میں موجود تھی، مظاہرین نے اہلخانہ کودھمکیاں دیں، اطلاع پ پر ڈی سی کالونی کے صدر امجد سلیم بٹ کے ہمراہ گھر پہنچا ، مظاہرین کو سمجھایا کہ ا یک دن بعد تمام واجبات کلیئر کرد ئیے جائینگے جس کے باوجود باز نہ آئے اور روڈ بلاک کر دیا ۔ ورکروں کی قیادت کرتے ہوئے انچارج سی سی ٹی وی کیمرہ جات رانا عامر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہم ورکروں کے ہمراہ فنانس سیکرٹری فاروق شیر ،صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ ،مینجمنٹ کمیٹی ڈی سی کالونی کے خلاف تنخواہوں میں تاخیر اور مقرر کردہ سرکاری تنخواہ سے کم دینے پر پرامن احتجاج کیا تو فنانس سیکرٹری اور صدر نے نامعلوم افرادکو بلالیا جو مسلح آئے اور ہم پر حملہ آوار ہو گئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں