جامکے چٹھہ میں کسانوں نے گندم کی کٹائی کا عمل تیز کر دیا

جامکے چٹھہ میں کسانوں نے  گندم کی کٹائی کا عمل تیز کر دیا

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں گندم کی کٹائی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ۔

 حالیہ دنوں میں موسم کی بہتری اور بارشوں کے تھمنے کے بعد کسانوں نے کھیتوں میں تیار کھڑی فصل کی کٹائی تیز کر دی ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اس سال گندم کی پیداوار مجموعی طور پر بہتر رہنے کی توقع ہے تاہم کچھ علاقوں میں بارشوں ، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث فصل کو جزوی نقصان بھی پہنچا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری کیلئے مراکز جلد فعال کئے جائیں گے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ بروقت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں