قائد اعظم ؒکے دورہ کی یاد میں تقریب

قائد اعظم ؒکے دورہ کی یاد میں تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے شہریوں نے 30 اپریل 1944 کو قائد اعظم ؒکے دورہ سیالکوٹ کی یاد میں تقریب منعقد کر کے مثبت اور قابلِ تقلید روایت قائم کی ہے ، جسے برقرار رکھنا چاہئے ۔

یہ بات انہوں نے 82 سال قبل قائد اعظم ؒ کے تاریخی دورہ سیالکوٹ کی یاد میں تقریب میں کہی۔ آرگنائزر عبد الشکور مرزا نے اس موقع پر 1944 کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرتے بتایا کہ اْس وقت کے ڈپٹی کمشنر اختر حسین نے جرات اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگریز ایس پی کی جانب سے جلسے کی اجازت سے انکار کے باوجود مدلل دلائل کے ذریعے فیصلہ تبدیل کروایا، جس سے آل انڈیا مسلم لیگ پنجاب کا جلسہ ہوا۔ تقریب میں چیئرمین سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت خالد لطیف، صوفی عبدالجلیل المشہور چاچا کرکٹر ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔

ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم زیرِ تعلیم بچیوں کے اعزاز میں تقریب سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر اور ڈی پی او کیپٹن (ر)دوست محمد نے ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم زیرِ تعلیم بچیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بے سہارا اور نادار بچوں کی کفالت، تعلیم اور بہتر مستقبل کی فراہمی ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایسے فلاحی اداروں کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ، ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد اور شیخ الیاس عادل نے ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم بچیوں میں یونیفارمز تقسیم کیں۔ اختیار سے تجاوز پر پولیس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ـ:سعید بھلی 

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید بھلی نے کہاہے کہ پولیس کی جانب سے وکلا کے گھروں میں چھاپے ان پر جھوٹے مقدمات اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔گزشتہ رات ایس ایچ اوتھانہ سول لائن نے پولیس ملازمین کے ہمراہ ممبر امن دستگیر کے گھر میں غیر قانونی چھاپہ مارنے ،توڑ پھوڑ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انکی فیملی کو زرد کوب کرنے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے پرڈسٹرکٹ بار مطالبہ کرتی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن ودیگرپولیس ملازمین کواختیارات کے ناجائز استعمال پر فی الفور معطل کیا جائے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ وہ علامہ اقبال بار ہال میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری چوہدری شہباز شمس، سابق صدر سہیل اقبال ہرڑ، سابق صدر مقصود احمد بھٹی، سابق سیکرٹری چوہدری افضال اسلم، سابق چوہدری راحت نذیر وینس ،میاں شکیل احمد، عدنان صفدر کھوکھر، علی حسنین بھلی، بلال یعقوب وڑائچ، قمرضیاء ہرڑ نے بھی خطاب کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں