پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ عوام پر ظلم:حامدناصر چٹھہ
جامکے چٹھہ(نامہ نگار) سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ۔۔۔
آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ عوام پر ظلم ہے موجودہ حکومت عوام مار پالیسی پر عمل پیرا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش بلڈنگ مٹیریل کرایوں سمیت ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے حکومت ریلیف دینے کے بجائے عوام کش رویہ اپنانے ہوئے ہے بیرون ممالک سے سستا تیل لیکر عوام کو مہنگا دیا جا رہا ہے جوزیادتی ہے ۔