نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں کا صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر اجلاس

نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں کا  صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر اجلاس

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں کا اہم اجلاس سماجی و کاروباری شخصیت شیخ محمد ظہور کے فارم ہاؤس پر ہوا ، صدارت حاجی محمد نصر اللہ خان نے کی، اجلاس میں صحافتی امور، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینئر صحافی ریاض احمد شاہین نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ اور صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صدر پر یس کلب نصراللہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سچائی پر مبنی خبروں کی ترسیل، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور صحافتی اقدار کو برقرار رکھنا شامل ہے ۔ تنویر احمد شیخ نے کہا کہ صحافی کا مقصد صرف خبر دینا نہیں بلکہ معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرنا بھی ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر شیخ ظہور کی جانب سے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں