بھارت کبھی پاکستان کومیلی آ نکھ سے نہیں دیکھے گا :مقررین
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی سورماؤوں کا سر کچل ڈالا:عاطف بٹ و دیگر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)اور تاجر ونگ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی سالگرہ پر شاندار ریلی ،پھولوں کی پتیاں نچھاور،گھڑ ڈانس اور آتش بازی، فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعر وں سے گونج اٹھی ۔ سابق چیئرمین اور امیدوار صوبائی اسمبلی عاطف مسعود بٹ کے دفتر سے ریلی نکالی گئی ریلی گل روڈ سے جناح سٹیڈیم تک نکالی گئی ریلی پر جگہ جگہ گل پاشی بھی کی جاتی رہی،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابر کھرانہ،کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر شیخ افضل جج،مرکزی تاجر امن کمیٹی کے چیئرمین میاں اکرم،پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے بھی شرکت کی، عاطف مسعود بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسی مار پڑی تھی کہ انکے تمام سیا ستدان اب کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے ،ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پلاننگ سے چند گھنٹوں میں بھارتی سورماؤوں کا سر کچل ڈالا۔