اے ایس پی سلیکٹ ہونے کے بعد ڈاکٹر اسوہ کا آبائی گائوں پہنچنے پر شاندار استقبال

 اے ایس پی سلیکٹ ہونے  کے بعد ڈاکٹر اسوہ کا آبائی  گائوں پہنچنے پر شاندار استقبال

کامونکے (نامہ نگار)سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی کے بعد اے ایس پی سلیکٹ ہونے کے بعد آبائی گاؤں سادھوکے پہنچنے پر ڈاکٹر اسوہ خالد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات میاں ساجد آرائیں، میاں امان اللہ اور پریس کلب کے سینئر نائب صدر میاں ریاست علی آرائیں نے ڈاکٹر اسوہ خالد کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسوہ خالد کی کامیابی نوجوان نسل خصوصاً طالبات کیلئے مشعلِ راہ ہے ، قوم کی بیٹیاں پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ڈاکٹر اسوہ خالد جیسی باصلاحیت خواتین ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں