کمشنر کا دورہ وزیر آ باد ،ترقیاتی کاموں ، صحت سہولیات کا جائزہ
بابِ ظفر علی خان منصوبہ وزیر آ باد کی خوبصورتی کی عکاسی کرے گا :محمد علی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی کا چھٹی کے روز اچانک وزیرآباد کا دورہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سول ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے سیالکوٹ روڈ پر زیرِ تعمیر بابِ ظفر علی خان منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے ڈیزائن، معیار اور پیش رفت کا معائنہ کیا ، انہوں نے کہاکہ یہ خوبصورت داخلی منصوبہ وزیرآباد کی مثبت شناخت، شہری خوبصورتی اور ترقی یافتہ پنجاب کی عکاسی کرے گا۔انہوں نے زیر تعمیر ماڈل بازار کا بھی دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں انہیں بروقت مکمل کر ایا جائے اور ان میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں سے سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔