ڈسکہ:معرکہ حق کے سلسلہ میں ریلیاں ، پاک فوج کو خراج تحسین
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )معرکہ حق کے سلسلہ میں میونسپل آفس سے سول چوک تک ریلی نکالی گئی، قیادت اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر، ایم پی اے نوید اشرف اور معروف سیاسی شخصیت افضل منشا نے کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ قوم بہادر افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
علاوہ ازیں صحافی برادری نے بھی پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،میلاد چوک سے نکالی جانیوالی ریلی میں امین رضا مغل ، فیصل شہزاد بٹ ،رانا غلام مصطفی، سید رضوان مہدی، عباس شاہد مغل، امتیازاحمد و دیگر نے شرکت کی ۔