سلام افواج پاکستان کارواں کا لالہ موسیٰ پہنچنے پر والہانہ استقبال
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )سلام افواج پاکستان کارواں کا لالہ موسیٰ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ،
سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں نے کارواں کے قائدین پر گلپاشی کرکے ویلکم کیا، ایم این اے نصیراحمدعباس سدھو اورچیئرمین کاروان فاؤنڈیشن انٹر نیشنل صاحبزادہ بیرسٹر عتیق الرحمن،مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات کے قائدین ،ٹکٹ ہولڈرز کی زیرقیادت ریلی کاآغاز موضع سدھ سے ہواریلی بوکن شریف ،گجرات ،دیونہ منڈی سے ہوتی ہوئی لالہ موسیٰ پہنچی تو صدر مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سجاداحمدبٹ کی زیرقیادت مسلم لیگی کارکنوں اور سابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعدادنے استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ۔