سرائے عالمگیر کی 3 بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر سیل
گجرات (نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ نے سرائے عالمگیر کی 3 بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر کو سیل کر دیا۔
بغیر منظوری والے بلاکس میں پلاٹ فروخت کرنے اور رجسٹری کے بجائے فائلز فروخت کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کو کئی صارفین نے ان سوسائٹیز کیخلاف شکایات کیں جسکے بعد محکمہ مال اور ضلع کونسل کی طرف سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے ڈی سی گجرات کے حکم پر تحصیلدار سرائے عالمگیر نے ان سوسائٹیز کی فائلز کا ریکارڈ سرکاری تحویل میں لے لیا ۔