لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک گجرات میں معرکہ حق پر تقریب

لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک  گجرات میں معرکہ حق پر تقریب

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)کمشنر محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک گجرات میں منعقدہ معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں شرکت کی جہاں شہریوں، بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک ظفر عباس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، صدر سٹی مسلم لیگ (ق) علی ابرار جوڑا، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ پارک کو خصوصی لائٹنگ، قومی پرچموں اور برانڈنگ سے سجایا گیا تھا جبکہ رنگا رنگ پروگرام میں ملی نغمے ، قومی ترانے ، موسیقی، بچوں کی پرفارمنس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں