لدھیوالہ وڑائچ:مکان کی بو سیدہ چھت گر گئی ، 4 بہن بھا ئی زخمی

لدھیوالہ وڑائچ:مکان کی بو سیدہ  چھت گر گئی ، 4 بہن بھا ئی زخمی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )محلہ اسلام آباد میں محنت کش کے گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4بچے زخمی، علاقہ مکینوں نے ملبے سے نکال لیا، ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

لدھیوالہ سٹی کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محنت کش محمد تنویر کا4سالہ بیٹا رمضان، 5 سالہ محمد علی ،6 سالہ مبین اور 14 سال کی بیٹی ایشاکمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ لکڑی کی بوسیدہ چھت گر گئی ۔اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کا انتظار کیے بغیر ہی چاروں بچوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے چاروں بچوں کو طبی امداد کے گوندانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں