ارکان اسمبلی اور ن لیگ کے کارکنوں کی ریلی ، فوج کو خراج تحسین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بنیان مرصوص معرکہ حق کی فتح کاایک سال مکمل ہونے پرن لیگی ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم ،سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم، ایم پی اے عمران خالدبٹ،توفیق احمد بٹ نے سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ ریلی نکالی ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان عسکری قیادت وسیاسی قیادت اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جارحیت کاجس دلیری ،حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جواب دیا اس نے پوری دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ،باوقاراور ذمہ دار دارایٹمی قوت ہے ۔