ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے متعدد درخواستوں کی منظوری دیدی

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے  متعدد درخواستوں کی منظوری دیدی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں متعدد نئی درخواستوں کی منظوری دیدی ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت اجلاس میں فلنگ سٹیشنز، کمرشل مارکیٹس، شاپس، شو رومز، انڈسٹریل یونٹس اور دیگر متفرق کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کی جانب سے پیش کئے گئے کیسز پر محکمانہ کارروائی، قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد این او سی کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کی جانچ پڑتال مکمل شفافیت اور میرٹ کے مطابق کی جائے تاکہ ضلع میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں