پاہڑیانوالی میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم کا آغاز
پاہڑیانوالی (نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ ڈرائیو کسی فرد یا محض ایک سیاسی جماعت کی مہم نہیں، بلکہ یہ کراچی سے خیبر تک پھیلے ہوئے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کو بدلنے کی عظیم جدوجہد کا آغاز ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاہڑیانوالی سرکل کے ارکان و کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب اور ممبر شپ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین سیف اﷲ ساہی، سابق ممبر ضلع کونسل سید اعجاز حسین خیالی، امیر زون 41 ظہیر بابر اسد، ممبر ضلعی شوریٰ محمد نذیر شیراز، مولانا عمر فاروق اعوان اور قاری محمد نواز نے بھی خطاب کیا۔