رکشہ چور قصوری گینگ گرفتار
گجرات (نامہ نگار )تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے 3 رکنی قصوری گینگ گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او طاہر زمان اور ٹیم نے رکشہ چوری کی واردات میں ملوث 3 رکنی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور یک لوڈر رکشہ برآ مد کر لیا ۔ ملزموں میں بلاول ،محمد ایاز ،علی رضا سکنہ للیانی ضلع قصور شامل ہیں۔