ونڈا ،چارہ مہنگا ہونے پر دودھ کی قیمت میں50 روپے لٹر اضافہ

 ونڈا ،چارہ مہنگا ہونے پر دودھ کی قیمت میں50 روپے لٹر اضافہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد و نواح میں جانوروں کا ونڈا اور چارہ مہنگا ہونے کے بعد دودھ کی قیمت میں50 روپے لٹر اضافہ کر دیا گیا،

مہنگائی کے باعث 2 ماہ کے دوران مویشیوں کا ونڈا اور چارہ کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ غذائی طور پر صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔تاہم قیمتوں میں آئے روزہونے والا اضافہ تشویشناک ہے۔ ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں