ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم فون ، موٹر سائیکل سے محروم
ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ،منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )تین وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔
راجہ گھمان پل کے قریب 3 نا معلوم ڈاکوئوں نے طیب اقبال سے 65ہزارروپے ، موبائل فون چھین لئے ، پسرورروڈ پر3ڈاکوئوں نے شاہ زیب سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور 7 ہزارروپے چھین لئے جبکہ علی رفیق اور زوہیب کو موٹر سائیکلوں پر سوار 3افراد نے ہٹ کر کے گرادیا اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔