پولیس چوکی رسولنگر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پولیس چوکی رسولنگر میں تعینات  ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ  پڑنے سے انتقال کر گئے

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)تھانہ علی پورچٹھہ کے ماتحت پولیس چوکی رسولنگر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اور وائرلیس آپریٹر عاشق حسین چٹھہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔۔۔

 59 سالہ عاشق حسین چٹھہ گاؤں گاجر گولہ کا رہائشی تھا ۔ذرائع کے مطابق صبح بیدار نہ ہونے پر پولیس اہلکار کمرے میں داخل ہوئے تو عاشق حسین کو بے حس و حرکت پایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وفات دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ،پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ مر حوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں