کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا امام بارگاہوں میں انتظامات کا جائزہ
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی امام بارگاہ گلستانِ معرفت اور مرکزی جامعہ مسجد امامیہ بیرون کھیالی دروازہ کا دورہ کیا۔
سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، لائٹنگ، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم نے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔