ثابت ہو گیا الیکشن شفاف ہوں تو پیپلز پارٹی کامیاب :عمران سرویا
کامونکے (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری عمران حبیب سرویا گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر چیئر مین بلاول بھٹو اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
گلگت بلتستان کے الیکشن سے پتہ چل گیا ہے کہ جب بھی منصفانہ انتخابات ہوں گے تو عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ ہی دینگے ۔ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ثابت ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی عوام کے حقوق کا دفاع کر سکتی ہے ۔