کوہلووالہ نوشہرہ روڈ، ہجویری ٹاؤن میں ناقص صفائی پر 3 افسر بر طرف
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کوہلووالہ نوشہرہ روڈ، ہجویری ٹاؤن اور دیگر آبادیوں میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے۔۔۔
متعلقہ تحصیل منیجر، فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر اور سپروائزر کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔ مزید برآں متعلقہ کنٹریکٹر پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کنٹریکٹ کی منسوخی کیلئے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ۔