گوجرانوالہ چیمبر کا بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور مراعات کا مطالبہ

گوجرانوالہ چیمبر کا بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور مراعات کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ کے تناظر میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجٹ سازی کے اس آخری مرحلے پر انڈسٹری کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گوجرانوالہ ملک کا اہم صنعتی شہر ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور روزگار کی فراہمی میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے ،وفاقی بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی بقا کیلئے ٹیکسوں کی شرح میں واضح چھوٹ اور مراعات دینا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں