مہنگے داموں دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ، 6دکانیں سیل

مہنگے داموں دودھ بیچنے والوں  کیخلاف کارروائی ، 6دکانیں سیل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر دودھ کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن،

پیرا فورس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران 6 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پیرا کی جانب سے عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں