سکول سے واٹر پمپ، کیمرے کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکول سے واٹر پمپ، کیمرے ، کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں قائم سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر واٹر پمپ، کیمرے ، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔