سابقہ رنجش ،خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مہوش نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشد کا نشانہ بناتے ہوئے لہو لہان کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔