گجرات:ڈی پی او کا امام بارگاہوں‘جلوس روٹس کا دورہ

 گجرات:ڈی پی او کا امام بارگاہوں‘جلوس روٹس کا دورہ

واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جامہ تاشی کے بعد جلوسوں میں داخلے کی اجازت

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا ضلع بھر میں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس روٹس کا دورہ، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر، گلیانہ اور جلالپورجٹاں کے حساس مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع بھر میں عاشور تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 5ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار فرائض سرانجام دینگے ۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ جلوس روٹس میں آنے والی گلیوں اور راستوں کو بیرئیرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے ۔ حساس مقامات اور بلند عمارتوں پر خصوصی نگرانی کیلئے سنائپرز اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور مکمل باڈی سرچ کے بعد عزاداروں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ سیف سٹی اور ضلعی کنٹرول روم کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ شہری لاوارث سامان، مشکوک افراد یا کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 یا قریبی پولیس کو دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں