ڈسکہ :مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
فیض الحسن سیفی کی گاڑی سے 45ہزارروپے ، اسلحہ لائسنس‘کارڈ ،پسٹل اور 2موبائل فون چوری کرلئے گئے ۔ آڈھا میں رخسانہ پروین کی عدم موجودگی میں گھر سے 85ہزارروپے ودیگر سامان لے گئے۔ پیروچک میں شفیق احمد کے ڈیر ے سے راس بھینس ، رلیوکے میں عرفان مجید کی زرعی زمین سے پیٹر انجن ، تاجوکے میں نزاکت علی کے بھٹہ سے تھری فیز موٹر ، آدمکے چیمہ میں عاقب خان کی حویلی سے پنکھا، ستوکے میلہ کے دوران نعیم شہزاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔