ڈی پی او گجرات کی جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی پی او اختر فاروق نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی سی آفس گجرات میں قائم ضلعی کنٹرول روم اور سیف سٹی گجرات میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات، مانیٹرنگ سسٹم اور مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او گجرات نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔