واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :سلطان ندیم ملہی
گجرات(سٹی رپورٹر )واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، حضرت امام حسین ؓنے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ حق و سچ اور دین کی سربلندی کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ،
ممتاز بزنس مین منیجنگ ڈائریکٹر چناب آرچرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی چودھری سلطان ندیم ملہی ،سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس موسیٰ ندیم ملہی نے کہا کہ حسینیت پوری انسانیت کیلئے پیغام حریت اور ظالم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے ، میدان منیٰ سے لے کر میدان کربلا تک کا راستہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔