اہل گجرات کیلئے الیکٹرک بسیں کسی نعمت سے کم نہیں:رضوان دلدار

اہل گجرات کیلئے الیکٹرک بسیں کسی  نعمت سے کم نہیں:رضوان دلدار

گجرات(سٹی رپورٹر)ممتازمسلم لیگی رہنما، صدرفرینڈ زگروپ رضوان دلدارچودھری نے گجرات میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی پر صوبائی وزیر شافع حسین کی کاوشوں کو سرہا ،

اہل گجرات کیلئے الیکٹرک بسیں کسی نعمت سے کم نہیں ،گجرات میں جدید الیکٹرک بسوں کے چلنے سے جہاں دیہاڑی دارافراد کوبڑا ریلیف ملے گا وہیں شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔، رضوان دلدار نے کہاکہ شافع حسین نے پی پی31میں کروڑوں روپے کے میگاپراجیکٹس مکمل کروا کر حق نمائندگی ادا کردیا، جلد گجرات شہرکاسیوریج سسٹم بھی بین الاقوامی معیارکے مطابق مکمل ہوگا ۔جس سے سیوریج کے گھمبیرمسائل حل ہوجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں