سسرالیوں کاحاملہ خاتون پر تشدد، حالت غیر، ہسپتال منتقل
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)حاملہ خاتون پر دو خواتین سمیت3افراد کا ڈنڈوں سے تشدد، حالت غیر، ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
تھانہ بیگووالہ پولیس رپورٹ کے مطابق رخسانہ نے اپنی بیٹی مسکان کی شادی بیگووالہ میں کررکھی تھی ،مسکان حاملہ تھی ملزم اسکو ہسپتال میں داخل نہیں کروانا چاہتے تھے جبکہ مسکان ڈلیوری کیلئے ہسپتال داخل ہونا چاہتی تھی اس بنا پر توں وتکرار کے بعد بلال الیاس ،بشریٰ بی بی زوجہ الیاس ،نمرہ دختر الیاس نے بہو پر مکوں ڈنڈوں سے تشددکر کے بازوتوڑدیا ۔مسکان کے پیٹ پر ٹانگیں بھی ماریں جس سے بہو کی حالت غیر ہوگئی اورگھر سے نکال دیا ۔رخسانہ نے اپنی بیٹی مسکان کو ہسپتال میں داخل کروادیا ۔