ڈاکو شہری سے دن دہاڑے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار

ڈاکو شہری سے دن دہاڑے  ایک لاکھ روپے چھین کر فرار

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈاکوشہری سے دن دہاڑے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

بلے والا کا رہائشی جاوید بٹ موٹر سائیکل پر سوار دن بارہ بجے کے قریب نندی پور سے واپس گھر آرہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے سیم نالے کے قریب روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں