نہری پانی لگانے پر جھگڑا تشدد فائرنگ‘6افراد کیخلاف مقدمہ

 نہری پانی لگانے پر جھگڑا تشدد فائرنگ‘6افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)نہری پانی لگانے پر جھگڑا،تشدد،فائرنگ پر6افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔

 نواحی گاؤں سادھو گورائیہ کا زمیندار آصف اور اسکے بھائی عبدالرؤف نے اپنے رقبہ کو نہری پانی لگایا ہواتھا کہ کے الیاس نے زبردستی پانی توڑ لیا منع کیا تو گالیاں اوردھمکیاں دیں، اپنے بیٹے عبدﷲ الیاس کو بلا لیا جو رائفل سے مسلح تھا ،فائرنگ سے بھائیوں نے دیواروں کی اوٹ میں ہوکر جان بچائی ،اگلی صبح دس بجے دن ملازم کے ہمراہ آصف دوبارہ پانی لگانے گیا تو وہاں پہلے سے موجود فاروق،اشرف،الیاس ،اسامہ،عاصم وغیرہ نے پانی لگانے سے روک دیا۔اور آصف پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کیا۔،جسے نوشہرہ ہسپتال پہنچادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں