مختلف واقعات میں بیوہ بچوں سمیت اور 3نوجوان اغوا

مختلف واقعات میں بیوہ بچوں سمیت اور 3نوجوان اغوا

شیرے دا کوٹ سے الطاف کی بیوہ بہن کو تین بچوں سمیت اغوا کرلیاگیا

ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مختلف واقعات میں بیوہ خاتون تین بچوں سمیت اور تین نوجوان اغوا کرلئے گئے ۔ شیرے دا کوٹ میں الطاف کی بیوہ بہن تین بچوں کے ہمراہ گھر سے سودا لینے گئی تو راستے میں کھڑے اوباش ملزم باقر، شاہد،نادر اور دو نامعلوم کے ہمراہ گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے ، اڈا موترہ میں ندیم کا چھوٹا بھائی 26سالہ متین گزشتہ شام موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تاحال واپس نہ آیا شبہ ہے کہ اسے نامعلوم لے گئے ، فضل آباد سٹاپ میں عمر کاچھوٹا بھائی کام کرنے بروملی فیکٹری گیا مگر تاحال واپس نہ آیا جسے نامعلوم نے اغوا کرلیا ۔ گھوئینکی میں نادر کا بھائی 17سالہ عمران کوارٹر سے سامان لے کر نکلا جو تاحال گھر نہ پہنچا اور نہ ہی واپس آیا جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں