نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کاافتتاح‘ 10 ٹیمیں شریک
قومی سطح کے سپورٹس مقابلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی :منشا اﷲ بٹ کاخطاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب منشا اﷲ بٹ نے سی ٹی آئی سٹیڈیم سیالکوٹ میں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا،ملک بھر کی ٹاپ 10 باسکٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا فائنل 12 جولائی کو کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او/چیف ہیڈ قیصر امین بٹ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) رفیق مغل، شیخ ناصر، عدنان اکبر، رزاق گجر، ہارون گل، وسیم گل، عامر شاد، نواز ہدایت، ملک ثمرون عنایت، عاشر جمال، عاشر امجد، عمران بی لائل، آفاز انور سمیت باسکٹ بال کے سابق قومی و مقامی کھلاڑی، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے خطاب میں کہا کنوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور قومی سطح کے سپورٹس مقابلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سیالکوٹ ہمیشہ کھیلوں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرزمین رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اورانکی حوصلہ افزائی کی ۔افتتاحی میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ماحول میں کھیلا گیا۔