سنٹر آف ایکسیلنس دانش سکولز کی نئی گورننگ باڈی کا اجلاس

سنٹر آف ایکسیلنس دانش سکولز کی نئی گورننگ باڈی کا اجلاس

معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں:صبا اصغر

 سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی زیر صدارت سنٹر آف ایکسیلنس دانش سکولز سیالکوٹ کی نئی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس ہوا۔ پرنسپل سنٹر آف ایکسیلنس (بوائز)شہباز حسن، پرنسپلسنٹر آف ایکسیلنس (گرلز)لیڈی اینڈرسن ہائر سیکنڈری سکول ارم شیرازی اور گورننگ باڈی ارکان چودھری شکیل، ڈاکٹر مریم نعمان، فریادہ خاور اورمتعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے گورننگ باڈی کے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ارکان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔اجلاس میں سنٹر آف ایکسیلنس کے تعلیمی معیار، ادارہ جاتی کارکردگی، طلبہ کی فلاح و بہبود اورترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے قابلِ عمل تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معیاری تعلیم کے فروغ، جدید تدریسی سہولیات فراہمی اور اداروں کی مسلسل بہتری کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں