ڈیموکریٹ گروپ کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

ڈیموکریٹ گروپ کا گجرات  چیمبر آف کامرس کا دورہ

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈیموکریٹ گروپ چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے چیئرمین آغا شیراز ملک،سیاسی و سماجی شخصیات حبیب ملک اورکزئی اور مصور وڑائچ کا گجرات چیمبر کا دورہ، معروف بزنس لیڈر و گروپ لیڈر چیمبر آف کامرس فیاض عالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (TDAP)میاں آصف محمود، سیکرٹری چیمبر عثمان مظفر اور ڈائریکٹر سمیگا رخسار وڑائچ کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

ملاقات پردونوں چیمبرز اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے مابین تجارتی روابط کو فروغ دینے ، اسلام آباد اور گجرات کی بزنس کمیونٹی کے مشترکہ مفادات اور ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں