حضرت نوشہ گنج بخش قادری ؒ کے عرس کی محفل اختتام پذیر
پھالیہ ( نامہ نگار )سرزمینِ اولیاء رنمل شریف ضلع منڈی بہاؤالدین میں قطب الاقطاب حضرت سائیں حاجی نوشہ گنج بخش قادریؒ کا 383واں سالانہ عرسِ مبارک انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
تین روزہ عرس کی آخری نشست میں گزشتہ شب ڈیرہ پیر شبیر نوشاہی پر محفلِ سماع و دعا ہوئی جس۔ ناصر الطاف سہروردی ودیگرنامور شخصیات اور ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ ناصر الطاف سہروردی کو خصوصی اعزاز و دستارِ فضیلت سے نوازا گیا۔مشائخِ عظام اور مقررین نے ناصر الطاف کی سماجی و دینی خدمات کو سراہا۔ روحانی اجتماع سجادہ نشین دربارِ عالیہ نوشاہیہ صاحبزادہ پیر صبغت اللہ نوشاہیزیر کی صدارت پیر شبیر حسین نوشاہی کی یاد میں ہوا۔ تلاوت ومحفل میلاد کے بعد شہرت یافتہ قوال عارف فیروز اور بختیار علی سنتو خان نے اپنے مخصوص وجدانی انداز میں صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرینِ محفل پر سحر طاری کر دیا ۔قاری اللہ دتہ حبیب چشتی نے رقت آمیز دعا کروائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments