معمولی جمپر فالٹ 2 روزتک دور نہ ہوسکا، درجنوں گھر بجلی سے محروم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معمولی جمپر فالٹ دو روز تک دور نہ ہوسکا، شکایات کے باوجود درجنوں گھر بجلی سے محروم،شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کاسانس لینامحال ہوگیا۔
گیپکو سب ڈویژن نظام آباد کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر سامنے آ گئی، دھونکل کے پپلی والا فیڈر سے منسلک ٹرانسفارمر کا معمولی جمپر فالٹ دو روز گزرنے کے باوجود درست نہ کیا جا سکا۔متاثرہ مکینوں کے مطابق جمپر اڑنے کے فوراً بعد شکایت درج کرائی ۔ متعلقہ ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ، ایکسین ودیگر ذمہ دار افسروں کو بھی متعدد بار فون اور پیغامات کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کیامگر بجلی بحال نہ ہوسکی۔ متاثرہ شہریوں نے گیپکو چیف و دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments