ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا اقبال منزل اور الائیڈ بازار کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین نے اقبال منزل اور الائیڈ بازار میں جدید اربن سہولیات کی فراہمی اور تزئین و آرائش کیلئے جاری پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، ایم ڈی واسا فیصل شہزاد، ایم او سروسز بلال قیصر اور حافظ اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور گوبل ٹائلز کی فکسنگ مضبوط اور پائیدار ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments