نقاب پوش لڑکے اور لڑکی نے رکشہ ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

نقاب پوش لڑکے اور لڑکی نے رکشہ  ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )نقاب پوش لڑکے اور لڑکی نے لوڈر رکشہ ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، محنت کش 9ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گیا۔

گوجرانوالہ کا رہائشی لوڈر رکشہ ڈرائیور رحمن سامان اتارنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ غفاری چوک کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار نقاب پوش لڑکے اور لڑکی نے روک لیا۔ متاثرہ ڈرائیور کے مطابق ملزموں نے اسلحہ تان لیا اور نقاب پوش خاتون نے اس سے رقم اور موبائل فون چھین لیا، واردات کے بعد ملزم اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...