عید میلا دالنبیؐ کی آمد،آرائشی سامان کی خریدوفروخت کیلئے سٹال سج گئے
تتلے عالی(نامہ نگار )عید میلا دالنبیؐ کی آمد پر تتلے عالی میں جھنڈوں،آرائشی سامان کی خریدو فروخت کیلئے عارضی سٹال سج گئے۔
حضرت محمد مصطفی کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، تتلے عالی اور نواحی علاقوں کی شاہراہوں، بازاروں میں جھنڈوں ، نعلین مبارک ،بیجز، الیکٹرک لائٹوں ،بچوں کیلئے میلاد النبیؐ کے دن پہننے کیلئے عربی لباس ودیگر آرائشی سامان کی خریدوفروخت کیلئے عارضی سٹال سج گئے ہیں۔ ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ،گلی محلوں ،گھروں اور کاروباری مراکز میں محافل میلاد کا انعقاد شروع ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments