تتلے عالی:ویڈیو بنانے سے روکنے پر 2افراد کا خاتون پر تشدد

 تتلے عالی:ویڈیو بنانے سے روکنے پر 2افراد کا خاتون پر تشدد

گلفام اور عبد الرحمن گھر میں گھس آئے،عائشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم فرار

تتلے عالی(نامہ نگار )رشتہ دار خاتون کی دیڈیو بنانے اور زدوکوب کرنے پر2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ نواحی گاؤں کوٹلی اروڑہ کی رہائشی عائشہ کا خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ہے ،گزشتہ روز خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ 2بھائی گلفام اورعبدالرحمن جو عثمان کے چچا زاد ہیں گھر میں داخل ہوکر موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے حراساں کرنا شروع کر دیا، منع کرنے پر زودوکوب کیا،شور کرنے پر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی، شام کو دوبارہ دونوں ملزم مسلح ہوکر دوبارہ خاتون کے گھر میں آگئے اور اسلحہ کے زور پر ویڈیو بنائی اور تشدد کیا ۔شو رسن کر اہل محلہ نے جان چھڑائی،ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...