گجرات:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
گجرات(سٹی رپورٹر )نور مارکی ہائی وے گجرات کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکا نور گارڈن ٹاؤن سے ہائی وے کی جانب نکل رہا تھا کہ رانگ سائیڈ سے آنے والی ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 15 سالہ نامعلوم لڑکے کا سر ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ کر کچلا گیا جس کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو عملہ نے لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments