زرعی رقبے سے سولر سسٹم چوری کرنے والے 2ملزم گرفتار

زرعی رقبے سے سولر سسٹم چوری  کرنے والے 2ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے زرعی رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 69 ج ب چبہ کے رہائشی نوید ولد عبدالعزیز کے زرعی رقبے سے ایک ماہ قبل 22 سولر پلیٹیں، ایک انورٹر، ایک 15 کے وی موٹر اور تقریباً 300 میٹر بجلی کی تار چوری کر لی گئی تھی، جس کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر رانا طاہر شبیر نے جدید اور ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان سجاد اور صفدر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...