پولیس مقابلوں ، کارروائیوں میں 4زخمی ملزم گرفتار

پولیس مقابلوں ، کارروائیوں میں 4زخمی ملزم گرفتار

صدر گوجرانوالہ ،علی پور چٹھہ ،ایمن آباد ، وزیر آباد کے علاقوں میں مقابلے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں پولیس کے 4مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران چوری، راہزنی، موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 4ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کے مطابق چوری اور موٹر سائیکل چوری کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم علی لقمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کی کارروائی کے دوران راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عمیر نے پولیس ناکے پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ایمن آباد پولیس نے معصوم بچی سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کے مقدمے میں مطلوب ملزم سجاد علی کو پولیس ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کی کوشش پر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر وزیر آباد پولیس نے چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ملزم آکاش مسیح کو پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...