راہوالی :نشے کے عادی نوجوان نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
راہوالی (نمائندہ دنیا )نشے کے عادی نوجوان نے ساتھیوں سے ملکر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
کوٹ شاہاں کی رہائشی بیوہ رضوانہ بتول گھر میں تھی کہ اسکے بیٹے حیدر علی آئس کے عادی نے تشدد کیا بعد ازاں گاڑی پر بٹھا کر ڈیرہ گجراں زاہد حسین شاہ کے مکان پر لے گیا وہاں جا کر دیگر ساتھیوں مستنصر عباس ،اسد علی ،علی عباس ضرغام عباس حسن شاہ، طاہر عباس کے ہمراہ پھر تشدد کیا، اطلاع پر بیٹی مشعل نقوی خاوند کے کے ہمراہ وہاں پہنچی جنہوں نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی اور طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments