فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی کارروائیاں، 10 فوڈ بزنس آپریٹرز کا معائنہ کیا گیا۔۔۔
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 1لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ، متعدد کو بہتری کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ۔ پیپلز کالونی مین مارکیٹ میں شمزہ بیکرز پروڈکشن کو 30 ہزار روپے ، امیر چرغہ کو 50ہزار روپے جبکہ کراچی دیگ بریانی کو 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مین جی ٹی روڈ پر رائل اجوہ ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جبکہ ریحان بنوں بیف پلاؤ کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments